ایٹمی سرگرمیوں کو شفاف بنانے پر تیار ، لیکن دبائو اور دھمکیوں کو قبول نہیں کریں گے
تہران(آئی این پی) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران انتہائی افزودہ یورینیئم کے معاملے پر شفاف طریقہ اختیار کرنے کیلئے تیار ہے۔ ایک انٹرویو میںان کا کہنا تھا کہ ایران کا ایٹمی عدم پھیلا ئومعاہدے (این پی ٹی )سے نکلنے کا کوئی ارادہ نہیں، تاہم ایران اور امریکا کے درمیان بداعتمادی کی دیوار بہت بلند ہے۔ایرانی صدر نے واضح کیا کہ ان کا ملک اپنی ایٹمی سرگرمیوں کو عالمی قوانین کے تحت شفاف بنانے پر تیار ہے، لیکن دبائو اور دھمکیوں کو قبول نہیں کرے گا۔یاد رہے کہ اس سے چند روز قبل ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا تھا کہ امریکا سے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں اور ایران یورینیئم کی افزودگی ترک نہیں کرے گا۔