سکول فیسوں کے تعین کیلئے شفاف طریقہ کار وضع کرنیکاحکم

لاہور( کرائم رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے سکول کی فیسوں میں غیر قانونی اضافے کے خلاف کیس میں فیسوں میں اضافہ کے تعین کے لیے منظم اور شفاف طریقہ کار وضع کرنے کا حکم دیدیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ملک محمد اویس خالد نے 12 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں قرار دیا کہ درخوا ست گزاروں نے سکول داخلے کے وقت مقررہ فیس پر کوئی اعتراض نہیں کیا،درخواست گزاروں نے تعلیمی سال کے وسط میں فیس میں اضافے کو چیلنج کیا،تعلیمی سال کیوسط میں اضافہ غیر منصفانہ اور بلاوجہ مالی دبائو کا باعث ہے۔