ریڈیو پاکستان حملہ کیس: پشاور ہائی کورٹ کا اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کو نوٹس

انکوائری کمیشن کے نوٹیفکیشن کو عدالت میں چیلنج،عدالتی کارروائی میں مداخلت کا الزام
 اسپیکر کے انکوائری کمیشن پر سوالات اٹھ گئے،پشاور ہائی کورٹ نے فیصلہ محفوظ کر لیا
 پشاور(  آن لائن )پشاور ہائی کورٹ نے 9 مئی کو ریڈیو پاکستان پشاور پر ہونے والے حملے سے متعلق کیس میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔ عدالت نے یہ نوٹس اسپیکر کی جانب سے قائم کردہ انکوائری کمیشن کے نوٹیفکیشن کو چیلنج کرنے والی درخواست پر جاری کیا۔جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس خورشید اقبال پر مشتمل دو رکنی بینچ نے درخواست کی سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ اسپیکر صوبائی اسمبلی کی جانب سے جاری کردہ انکوائری کمیشن کا نوٹیفکیشن نہ تو کسی موجودہ قانون کے تحت ہے اور نہ ہی اس کی کوئی قانونی حیثیت بنتی ہے