شہری کی غیر قانونی حراست کیس:آئی جی کی کل اسلام آباد ہائیکورٹ طلبی

   اسلام آباد(آئی ا ین پی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے پولیس کی جانب سے شہری علی محمد کو مبینہ طور پر غیر قانونی حراست میں رکھنے کے خلاف کیس میں   کل13 مارچ کو آئی جی اسلام آباد کو طلب کر لیا۔جسٹس محسن اختر کیانی نے شہری کی درخواست پر سماعت کی۔ ڈی ایس پی لیگل ساجد چیمہ عدالت میں پیش ہوئے۔ وکلا ء کی بحث کے بعدعدالت نے آئندہ سماعت پر آئی جی اسلام آباد کو ذاتی حیثیت میں طلب کرکے سماعت 13مارچ تک ملتوی کر دی۔