اسلام آباد ،شہری کی غیر قانونی حراست ،9 ماہ بعد عدالت پیش

ساڑھے پانچ لاکھ رشوت لیکر مغوی علی محمد کوپولیس نے رہا کیا :وکیل 
اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اخترکیانی کی عدالت نے وفاقی پولیس کے شہری علی محمد کو مبینہ غیرقانونی حراست میں رکھنے کے خلاف کیس میں9 ماہ بعد شہری کو عدالت پیش ہو جانے پر آئی جی اسلام آباد اور ایس پی   رورل سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ، ایس ایچ او تھانہ کھنہ کو مغوی کا بیان ریکارڈ کرنے کے بعد رپورٹ جمع کر انے کی ہدایت کردی۔ شیر افضل مروت درخواست گزار کی جانب سے عدالت میں پیش ہوئیاور موقف اختیار کیا کہ ایس ایچ او  سیکرٹریٹ  اشفاق وڑائچ نے مغوی کے والد سے ساڑھے 5 لاکھ روپے رشوت لے کر علی محمد رہا کیا،علی محمد کے مطابق وہاں بہت سے مرد اور عورتیں بھی قید میں تھیں،عدالت نے کمرہ عدالت موجود علی محمد کی تصویر بنا کر ریکارڈ پر لانے کی ہدایت کرتے ہوئے  سماعت 3 مارچ تک ملتوی کر دی۔