اسلام آباد(آئی این پی ) بزنس ویزے پر پاکستان آئے تین چینی شہریوں کی مبینہ غیر قانونی حراست کا معاملہ عدالت پہنچ گیا تاہم عدالت نے جواب جمع کرانے کیلئے ایک روز کی مہلت دے دی۔ تفصیل کے مطابق بزنس ویزے پر پاکستان آنے والے تین چینی شہریوں کی مبینہ غیر قانونی حراست کے معاملے پر درخواست دائر کردی گئی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شاہ رخ ارجمند نے مترجم محمد ناصر کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل، اسسٹنٹ اٹارنی جنرل اور دیگر فریقین عدالت میں پیش ہوئے