غیر قانونی غیر ملکیوں کو اسلام آباد میں رہنے کی اجازت نہیں دینگے محسن نقوی

 سول آرمڈ فورسز کو جدید آلات اور سازوسامان سے لیس کرنا اولین ترجیح  ،پاکستان اور امریکہ کے مابین بہترین تعلقات ہیں‘امریکی سفیر کا رینجرزاہلکاروںکی شہادت پر اظہار افسوس
 ایف آئی اے کو ایف بی آئی کی طرز پر بنانے میں تعاون فراہم کرنے پر اتفاق ‘ امریکی تعاون کا خیر مقدم کرتے ہیں:قائم مقام امریکی سفیر  سے ملاقات میں گفتگو
اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی  نے کہا ہے   غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو اسلام آباد میں رہنے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی، سول آرمڈ فورسز کو جدید آلات اور سازوسامان سے لیس کرنا اولین ترجیح  ،پاکستان اور امریکہ کے مابین بہترین تعلقات ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے   امریکہ کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر  سے   ملاقات  کے دوران کیا ۔ملاقات کے دوران قائمقام امریکی سفیر  نے اسلام آباد میں پولیس اور رینجرز اہلکاروں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا۔ پاک امریکہ تعلقات سمیت دو طرفہ تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں پاکستان میں آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے انعقاد پر بھی گفتگو  کی گئی۔  نیٹلی بیکر  نے چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان میں انعقاد کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ایف آئی اے کو ایف بی آئی کی طرز پر جدید بنانے میں امریکی تعاون کا خیر مقدم کرتے ہیں،ملاقات میں ایف آئی اے کو ایف بی آئی کی طرز پر بنانے میں تعاون فراہم کرنے پر اتفاق کیاگیا۔