علی نواز اعوان، راجا خرم نواز و دیگر پی ٹی آئی رہنمائوں کے وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد (آ ئی این پی ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے حقیقی آزادی مارچ کیسز میں پی ٹی آئی کے رہنمائوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔ سینئر سول جج محمد عباس شاہ نے پی ٹی آئی حقیقی آزادی مارچ پر درج 2 کیسزکی سماعت کی۔ مقدمے میں نامزد کوئی بھی ملزم عدالت میں پیش نہیں ہوا۔ عدم پیشی پر علی نواز اعوان، راجا خرم نواز و دیگر کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے۔ دونوں مقدمات میں بانی پی ٹی آئی سمیت دیگرافراد نامزد ہیں۔ملزمان کی بریت کی درخواست پر  ایک بارپھر  دلائل نہ ہوسکے۔