سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخوندزادہ اور چیف جسٹس عبدالحکیم حقانی کے وارنٹ جاری کئے گئے
خواتین کے خلاف صنفی بنیادوں پر انسانیت کے خلاف جرائم کا ارتکاب کیا :عالمی فوجداری عدالت
ہیگ(آئی این پی )بین الاقوامی فوجداری عدالت(آئی سی سی)نے خواتین کے خلاف جبری اقدمات پر افغان طالبان رہنمائوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عدالت کی جانب سے افغان سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخوندزادہ اور چیف جسٹس عبدالحکیم حقانی کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے ۔ رپورٹ کے مطابق آئی سی سی نے خواتین کے خلاف جبری اقدمات پر افغان طالبان رہنمائوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔ آئی سی سی کے جج نے وارنٹ جاری کرتے ہوئے لکھاکہ ایسے معقول شواہد موجود ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ طالبان رہنمائوں نے خواتین کے خلاف صنفی بنیادوں پر انسانیت کے خلاف جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔