عمر ایوب سمیت دیگر رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری

    اسلام آباد (یواین پی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی عدالت نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ تفصیلات کے مطابق بیرسٹرگوہر خان و دیگر کیخلاف تھانہ آئی 9 میں 2 مقدمات درج ہیں، اس حوالے سے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں جوڈیشل مجسٹریٹ شہزاد خان نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان، عمر ایوب اور دیگر کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے مقدمات کی سماعت کی، عدالت نے سماعت میں عدم حاضری پر عمر ایوب،عامر ڈوگر اور عامر مغل کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔بتایا گیا ہے کہ عدالت میں بیرسٹرگوہر خان کی جانب سے حاضری سے استثنا کی درخواست دائر کی گئی جس پر عدالت نے شعیب شاہین اور بیرسٹر گوہر کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی