توڑ پھوڑاحتجاج کیس:، علی نوازاعوان ، عامرمغل و دیگر کے وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد(آئی این پی )انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی ورکرز اور رہنماں پر درج 6 مختلف مقدمات کے معاملے میں غیرحاضر ملزمان علی نواز، عامر مغل و دیگر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے  انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیسز پر سماعت کی ، عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی حاضری کے حوالے سے سپرٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے رپورٹ طلب کرلی۔تھانہ سنگجانی کے مقدمہ میں علی نواز اعوان ، عامر مغل و دیگر غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے گئے