لندن(آئی این پی )شمالی لندن کی فن سبری پارک مسجد کو بذریعہ فون کال دھمکیاں دینے والے شخص کو جیل بھیج دیا گیا۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق 47 سالہ لی ہارپر نے 21جنوری کو 4 مرتبہ فون کال کر کے مسجد کو لندن کے مئیر صادق خان کا حوالہ دیا اور مشرقِ وسطیٰ واپس لوٹنے کے لیے دبا ئوڈالا بصورتِ دیگر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ برطانوی پولیس کے مطابق اپنے فون سے دھمکیاں دینے والے شخص کو واقعے کے 3 دن بعد اس کے گھر سے گرفتار کر لیا گیا۔ڈسٹرکٹ جج حنا رائے نے لی ہارپر کو 10 ہفتے قید کی سزا سناتے ہوئے 18 ماہ کے لیے معطل کر دیا۔ مزید برآں مذکورہ شخص پر 5 سال تک فن سبری پارک مسجد کا دورہ کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی اور 200 گھنٹے بلا معاوضہ کام کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔