ترکیہ کے صدر کو دھمکی دینے پر صحافی کو قید 4سال2ماہ قید کا حکم

انقرہ(آئی این پی )ترک  عدالت  نے ترکیہ کے  صدر رجب طیب  اردوان کو دھمکی دینے  کے الزام  میں صحافی کو قید کی سزا سنادی۔ غیر ملکی  خبررساں ادارے کے مطابق ترکیے کی عدالت نے ترک صحافی فاتح التیلی کو  صدر  رجب طیب اردوان کو 'دھمکی' دینے کے   جرم میں 4 سال 2 ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔ صحافی کو جون میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ترک صحافی فاتح التیلی پر الزام تھا کہ انہوں نے یوٹیوب چینل پر 70 فیصد افراد کے اردوان کے صدر  بننے کی مخالفت کے سروے پر بات کی تھی اور کہا  تھاکہ سلطنت عثمانیہ کے کئی سلطانوں کو  قتل کیا گیا تھا۔