جدہ(آئی این پی )سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے یوکرین کے صدر ولادی میر زیلنسکی نے ملاقات کی ہے۔عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنمائوں کے درمیان روس یوکرین بحران کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔شہزادہ محمد بن سلمان نے یوکرینی بحران کے حل اور امن کے حصول کے لیے کی جانے والی تمام بین الاقوامی کوششوں کے لیے مملکت کی خواہش اور حمایت کا اعادہ کیا۔ صدر ولادی میر زیلنسکی نے بھی سعودی عرب اور دیگر ممالک کی امن اور سلامتی کی کوششوں کو سراہا۔