بجلی کے بنیادی نرخوں میں 1 سے 2 روپے فی یونٹ کمی کا امکان ہے‘نیپرا اور وزارت توانائی کو نرخوں میں کمی کا اختیار مل گیا
فیصلے پر عمل درآمد اپریل سے ہونے کا امکان ‘ ٹیرف کم کرنے سے پہلے تقسیم کارکمپنیوں کی نجکاری کا منصوبہ آئی ایم ایف کو دینا ہوگا
اسلام آباد(یواین پی)آئی ایم ایف نے حکومت کی جانب سے بجلی نرخوں میں کمی کے پلان پرگرین سگنل دیدیا، پاکستانی حکام نے عالمی مالیاتی ادارے کو بجلی کی قیمت کم کرنے پر راضی کرلیا،عالمی مالیاتی فنڈ نے بجلی سستی کرنے کی حکومتی تجویز مان لی، میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کے بنیادی نرخوں میں 1 سے 2 روپے فی یونٹ کمی کا امکان ہے۔نیپرا اور وزارت توانائی کو نرخوں میں کمی کا اختیار مل گیا۔ پاکستانی حکام نے بجلی کا ریٹ 2 روپے فی یونٹ کم کرنے پر آئی ایم ایف کو راضی کرلیا ہے جب کہ بجلی کا بنیادی ٹیرف ڈیڑھ
سے 2 روپے تک سستا کرنے پر آئی ایم ایف سے طویل سیشن ہوا۔۔ بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی کے فیصلے پر عمل درآمد اپریل سے ہونے کا امکان ہے تاہم ٹیرف کم کرنے سے پہلے تقسیم کارکمپنیوں کی نجکاری کا نیا جامع منصوبہ آئی ایم ایف کو دینا ہوگا۔حکام کی جانب سے ڈسکوز کی نجکاری کا پلان بھی آئی ایم ایف کے ساتھ شیئر کیا گیا۔ وفد نے جنوری تک 2 ڈسکوز کی نجکاری نہ ہونے اور ناقص کارکردگی پر سخت تشویش کا اظہار کیا۔ ذرائع کے مطابق وفد کا کہنا ہے کہ ڈسکوز کی کارکردگی بہتر کئے بغیر پاور سیکٹر میں مکمل بہتری نہیں لائی جا سکتی۔ڈسکوز کی نجکاری میں تاخیر پر آئی ایم ایف نے اظہارِ تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈسکوز کی کارکردگی بہتر کئے بغیر پاور سیکٹر میں بہتری ممکن نہیں۔آئی ایم ایف نے وزارت توانائی کا نیپرا ایکٹ میں ترمیم کا پلان مسترد کر دیا ہے