کرپٹو مائننگ کیلئے سستی بجلی کی تجویز آئی ایم ایف نے مسترد کردی

    اسلام آباد (یواین پی) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کرپٹو مائننگ کیلئے حکومت کی سستی بجلی کی تجویز آئی ایم ایف نے مسترد کردی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سینیٹر محسن عزیز کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس ہوا جہاں سیکرٹری پاور ڈاکٹر فخر عالم عرفان نے بتایا کہ ’توانائی کے شعبے کے تمام بڑے اقدامات کو آئی ایم ایف سے کلیئر کیا جانا ہوتا ہے، اگرچہ پاکستان کے پاس اضافی بجلی ہے، خاص طور پر سردیوں کے مہینوں میں ایسا ہوتا ہے، تاہم آئی ایم ایف کسی بھی قیمت کے تعین کے طریقہ کار کے بارے میں محتاط ہے جو مارکیٹ کو بگاڑ سکتا ہے‘۔انہوں نے کہا کہ ’نومبر 2024ء میں شیئر کیے گئے ایک منصوبے میں پاور ڈویژن نے توانائی سے بھرپور صنعتوں جیسے کاپر اور ایلومینیم پگھلانے، ڈیٹا سینٹرز اور کرپٹو مائننگ کے لیے یہ ہدفی معمولی لاگت پر مبنی پیکیج تجویز دی کہ اس سے بجلی کی کھپت میں اضافہ ہوگا اور اضافی چارجز کی صلاحیت میں کمی آئے گی لیکن پھر بھی آئی ایم ایف نے اس تجویز کو مسترد کر دیا، یہ کہتے ہوئے کہ یہ سیکٹر کے لیے مخصوص ٹیکس چھوٹ سے مشابہت رکھتا ہے جس نے تاریخی طور پر عدم توازن پیدا کیا ہے