اسلام آباد (آئی این پی ) ایوان بالا اجلاس میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے قرارداد پیش کرنے کی کوشش کی، تاہم پریذائیڈنگ افسر عرفان صدیقی نے انہیں روکتے ہوئے کہا کہ رولز کے مطابق چلیں، پہلے قرارداد سینیٹ سیکریٹریٹ میں جمع کرائیں۔ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے شبلی فراز کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت نے سیاسی طور فیصلہ کرتے ہوئے آرٹیکل 6 نہ لگانے کا فیصلہ کیا، آرٹیکل 6 کا بہترین کیس 22 اپریل 2022 کو بنتا ہے، تحریک عدم اعتماد کو جس طرح روکنے کی کوشش کی گئی وہ شرمناک تھی۔وزیر قانون نے کہا کہ خیبرپختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستوں کے ممبران کا حلف نہیں لیاجاتا، سینیٹ انتخابات میں خیبرپختونخوا کا بھی شیڈول جاری کیا گیا تھا، انہی انتخابات کے تحت خیبرپختونخوا میں ان کی حکومت بنی۔