اسلام آباد (آئی این پی)تحریک انصاف کے شبلی فراز سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کے عہدے فارغ کر دیئے گئے۔سینیٹ سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق شبلی فراز کو نومئی کیس میں سزا کے باعث نااہل قرار دیا گیا تھا۔سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کا عہدہ 5 اگست سے خالی قراردیا گیا ہے۔