بجٹ 2026-27: سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 7 سے 10 فیصد اضافے کا امکان

بجٹ 2026-27: سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 7 سے 10 فیصد اضافے کا امکان

وزیر اعظم شہباز شریف کے مشیر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 7 سے 10 فیصد اضافے کی تجاویز زیر غور ہیں۔

ذرائع کے مطابق بجٹ میں سرکاری ملازمین کے لیے تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافے کی مختلف تجاویز شامل ہیں، جن میں 10 فیصد تک تنخواہوں میں اضافہ اور ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں 7 فیصد اضافے کی سفارش شامل ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کنوینس اور میڈیکل الاؤنس میں اضافے کی تجویز بھی زیر غور ہے، جبکہ بعض ایڈہاک الاؤنسز کو بنیادی تنخواہ میں ضم کرنے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔اطلاعات کے مطابق تنخواہوں میں اضافہ مرحلہ وار ہوگا، جس میں گریڈ 1 کے ملازمین کو نسبتاً زیادہ ریلیف جبکہ گریڈ 17 سے 22 تک کے افسران کو کم اضافہ دینے کی تجویز ہے۔ذرائع کے مطابق بجٹ دستاویزات پارلیمنٹ ہاؤس پہنچا دی گئی ہیں اور آئندہ چند گھنٹوں میں وفاقی بجٹ پیش کیا جائے گا۔