تاجر برادری نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ آئندہ بجٹ کے بعد اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔
تاجروں کے مطابق مارکیٹ میں پہلے ہی آٹا، چینی، گھی اور دالیں مہنگی ہیں جبکہ موجودہ ٹیکسز کا بوجھ بھی برقرار ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر نئے ٹیکسز عائد کیے گئے تو ضروری اشیائے خورونوش مزید مہنگی ہو سکتی ہیں۔دکانداروں کا کہنا ہے کہ ممکنہ ٹیکس اقدامات کے باعث آٹا، گھی، چینی اور دالوں کی قیمتوں میں مزید اضافہ دیکھنے میں آ سکتا ہے، جس سے عام صارف براہِ راست متاثر ہوگا۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی پہلے ہی عوام کے لیے بڑا مسئلہ بنی ہوئی ہے، اس لیے حکومت کو چاہیے کہ بجٹ میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرے تاکہ بنیادی ضروریات کی قیمتوں میں مزید اضافہ نہ ہو۔