رمضان سے قبل بنیادی اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ، شہری پریشان

رمضان سے قبل بنیادی اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ، شہری پریشان

اوپن مارکیٹ میں بنیادی اشیائے خوردونوش کی بڑھتی قیمتوں کے باعث شہری شدید پریشانی کا شکار ہیں۔

 عوام نے رمضان المبارک سے قبل حکومت اور نجی کمپنیوں سے قیمتوں میں کمی اور ریلیف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

درجہ اول کا گھی اور کوکنگ آئل 590 سے 610 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔
نجی کمپنیوں کا 5 کلو آٹے کا تھیلا 850 سے 900 روپے تک جا پہنچا ہے۔
چاول کی قیمت 380 سے بڑھ کر 560 روپے فی کلوگرام تک پہنچ گئی ہے۔
چینی میں 10 روپے اضافے کے بعد قیمت 170 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کی موجودہ لہر گھریلو بجٹ کو بری طرح متاثر کر رہی ہے، اس لیے حکومت فوری اقدامات کرے تاکہ رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔