فرضی حادثہ اور آگ کی صورتحال میں ریسکیو آپریشن کی عملی مشق مکمل
لاہور(کرائم رپورٹر) لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 لاہور ٹال پلازہ پر بڑے حادثات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ ہنگامی مشق کا انعقاد کیا گیا، جس میں موٹروے پولیس، ریسکیو، فائر فائٹنگ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حصہ لیا، فرضی حادثے اور آتشزدگی کی صورتحال میں تمام اداروں نے بروقت امدادی کارروائیاں انجام دیں، مشق کے دوران متاثرین کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا، آگ پر قابو پایا گیا اور ٹریفک کی روانی بحال کی گئی، اس موقع پر بین الادارہ ہم آہنگی، پیشہ ورانہ مہارت اور ہنگامی تیاری کا مؤثر مظاہرہ کیا گیا، ڈی آئی جی موٹروے پولیس عمران شاہد کے مطابق شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کی استعداد کو مزید مضبوط بنایا جا رہا ہے۔