راولپنڈی(آئی این پی )پاکستان اور چین کی مشترکہ فوجی مشق "وارئیر ایٹ "جاری ہے۔مشق کا مقصد انسداد دہشت گردی کی مہارتوں کو بہتر بنانا اور دونوں ممالک کے تاریخی فوجی تعلقات کو مزید مضبوط کرنا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق، پاکستان اور چین کی افواج کی سالانہ مشترکہ مشق "وارئیر ایٹ"کی تیاریاں ایک ماہ قبل چین میں شروع ہوئیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، پیپلز لبریشن آرمی کے دستے 18 نومبر کو پاکستان پہنچے، مشق کی افتتاحی تقریب21نومبر کو نیشنل کائونٹر ٹیررازم سینٹر پبی میں منعقد ہوئی۔