ریہرسل،:اسلام آباد ایئرپورٹ پر پروازیں 2 گھنٹے معطل رہیں گی

11، 12 اور 13 اگست کو رات 8 سے 10 بجے تک تمام پروازیں معطل رہیں گی
 مسا فر روانگی سے قبل اپنی پروازوں کے اوقات کی تصدیق کر لیں، ایئرپورٹ اتھارٹی
اسلام آباد(خصوصی رپورٹ )پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ اگست کے مہینے میں یوم آزادی پریڈ کی ریہرسل کے باعث اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پروازوں کی آمد و روانگی عارضی طور پر معطل رہے گی۔نوٹس ٹو ایئرمین (نوٹم)کے مطابق 11، 12 اور 13 اگست کو رات 8 بجے سے 10 بجے تک تمام پروازیں معطل رہیں گی،ایئرلائنز کو ہدایت دی گئی ہے کہ ان اوقات میں کوئی پرواز شیڈول نہ کی جائے۔نوٹم میں مزید بتایا گیا ہے کہ 11 سے 14 اگست کے دوران دن کے اوقات میں بھی پروازیں مختلف اوقات میں معطل رہیں گی جن میں صبح 11 سے دوپہر 1 بجے تک خصوصی معطلی شامل ہے۔اتھارٹی نے مسافروں کو مشورہ دیا ہے کہ روانگی سے قبل اپنی پروازوں کے اوقات کی تصدیق کر لیں تاکہ کسی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے۔ ایئرلائنز کو شیڈول میں ضروری تبدیلیاں کر کے مسافروں کو مطلع کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔