ڈیری یونٹ کا معائنہ قوانین کی خلاف ورزی پر ایک لاکھ جرمانہ

ساہیوال (خصوصی رپورٹ)فوڈ اتھارٹی ٹیم کا ملتان روڈ پر ڈیری مینوفیکچرنگ یونٹ کا معائنہ ،فوڈ قوانین کی خلاف ورزی پر ایک لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی سید موسیٰ رضا کی سربراہی میں ملتان روڈ پر ڈیری پروسیسنگ یونٹ کی چیکنگ کی۔سٹوریج ایریا میں حشرات کی بھرماراور خام مٹیریل میں ذرات پائے گئے۔ دیواروں اور چھتوں کی صفائی نہ ہونے اور فوڈ قوانین کی خلاف ورزی پر ٹیم نے ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا۔