زیادہ زیادہ 10 ہزار جرمانہ ہو گا،نئی سمری تیار کر کے حکومت کو بھجوا دی گئی :ایس ایس پی ٹریفک غضنفر علی شاہ
لاہور(کرائم رپورٹر) پنجاب میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر جرمانے اب ہزاروں میں وصول کئے جائیں گے۔ اس حوالے سے نئی سمری تیار کر کے حکومت کو بھجوا دی گئی جس میں جرمانوں میں 10 گنا تک اضافہ تجویز کیا گیا ۔ایس ایس پی ٹریفک غضنفر علی شاہ کے مطابق نئی سمری میں ٹریفک کی مختلف خلاف ورزیوں پر کم از کم 1 ہزار سے لے کر 10 ہزار روپے تک کے جرمانے کی تجویز دی گئی ۔ جن کیٹیگریز پر پہلے جرمانہ عائد نہیں کیا جاتا تھا، انہیں بھی سمری میں شامل کر لیا گیا ۔بالخصوص درج ذیل خلاف ورزیوں پر اب 2 ہزار روپے کا جرمانہ تجویز کیا گیا ،جن میں بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانا،ون وے کی خلاف ورزی,بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرناشامل ہیں۔