پاکپتن (خصوصی رپورٹ)خوراک میں ملاوٹ کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی ان ایکشن، ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز کی سربراہی میں 6 کلو میٹر ملتان روڈ عارف والا میں ڈیری مینوفیکچرنگ یونٹ کی انسپکشن،ٹیسٹ کے دوران مکھن میں غیر معیاری اجزاء کی ملاوٹ تھی جبکہ فیٹ اور قدرتی غذائیت کی کمی پائی گئی۔ 295 کلو غیر معیاری مکھن تلف کرکے پروڈکشن یونٹ کے مالک کیخلاف ایف آئی آر درج، پروڈکشن بند کردی گئی۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کا کہنا کہ ملاوٹی اشیاء تیار کرکے بیچنا سنگین جرم ہے، خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔