شیخوپورہ(خصوصی رپورٹ)خان پور نہر میں نہاتے 17سالہ نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔ عبد آ ناظم اپنے دوستوں کے ہمراہ اپر چناب کینال خان پور میں نہانے گیا اور پانی گہرا ہونے پر ڈوب گیا۔ ریسکیو 1122 کی غوطہ خور ٹیموں نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر رانا اعجاز احمد کی نگرانی میں ڈوبنے والے نوجوان کی لاش کی تلاش شروع کی اور دوروز کی جدوجہد کے بعد لا نہر سے نکال کر ورثاء کے حوالے کردی۔