کھچی والا (خصوصی رپورٹ بہاولنگر کیعلاقہ کھچی والا میں نہر میں نہاتے ہوئے2 کمسن بچے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے، ایک کی لاش برآمدکرلی گئی، دوسرے کی تلاش جاری ہے۔ واقعہ نواحی گاو?ں چک نمبر 235 نائن آر میں پیش آیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیوون ون ٹو ٹو فورٹ عباس کی ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور مقامی افراد کے تعاون سے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق تلاش کے دوران ایک بچے محمد داو د ولد محمد وقاص کی لاش نہر سے برآمد کر لی گئی، جبکہ دوسرے بچے کی تلاش کیلئے ریسکیو اہلکاروں اور مقامی لوگوں کا آپریشن بدستور جاری ہے۔