چوری و ڈکیتی کی وارداتیں، شہری لاکھوں سے محروم

لاہور(کرائم رپورٹر) شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے، طلائی زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا، ذرائع کے مطابق ڈیفنس بی میں ارمان سے 4 لاکھ 15 ہزار روپے اور موبائل فون، سندر میں نواز سے 3 لاکھ 70 ہزار روپے اور موبائل فون، نولکھا میں خرم سے 3 لاکھ 50 ہزار روپے اور موبائل فون، لیاقت آباد میں ادریس سے 3 لاکھ 35 ہزار روپے اور موبائل فون، ریس کورس میں مظہر سے 3 لاکھ روپے اور موبائل فون سمیت دیگر سامان چھین لیا گیا، اسی طرح گوالمنڈی اور ستوکتلہ سے گاڑیاں جبکہ شالیمار، مناواں اور مزنگ سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں، وارداتوں کے بعد شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے اور پولیس نے مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے