کینال روڈ پر درخت گرنے سے موٹرسائیکل سوار اکمل ،بجلی گرنے سے 13 سالہ حنظلہ،17 سالہ شاہزیب چل بسے
لاہور ( کرائم رپورٹر) لاہور سمیت کئی شہروں میں تیزآندھی کے بعد بارش ہوئی جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ،آسمانی بجلی گرنے سے 3افراد جاں بحق ،دیواریں گرنے سے 8افراد زخمی ہو گئے ،تفصیلات کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں جوہر ٹائون، کوٹ لکھپت، ٹائون شپ، فیروز پور روڈ، ماڈل ٹائون، گلبرگ، ایئرپورٹ، مال روڈ، شملہ پہاڑی، لکشمی چوک سمیت متعدد علاقوں میں ابر کرم برس پڑا، جس کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا۔قبل ازیں نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس اور ارد گرد کے علاقوں میں شدید آندھی چلی، آندھی چلنے سے شہر میں گرمی کا زور ٹوٹ گیا جبکہ قذافی سٹیڈیم، نیشنل ہاکی سٹیڈیم، پنجاب سٹیڈیم اور انٹر نیشنل سوئمنگ جمنیزیم کے علاقے بھی آندھی کی لپیٹ میں آئے اور آسمان پر گہرے بادل چھا گئے،آندھی چلنے کے بعد لاہور کے درجہ حرارت میں نمایاں کمی ہو گئی جبکہ تیز ہوائوں سے موسم بھی خوشگوار ہوگیا کینال روڈ ہربنس پورہ سے جلوڈیال گاؤں کے قریب بارش کے دوران درخت گرنے کے باعث ایک موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیاریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت محمد اکمل ولد نزیر احمد سکنہ امامیہ کالونی کے نام سے ہوئی ہیمحمد اکمل موٹر سائیکل پر اکیلے سفر کر رہے تھے کہ اچانک درخت گرنے کے باعث حادثے کا شکار ہو گیا،مال روڈ پر پل نہر کے قریب ایک درخت گرنے کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی جبکہ قریب موجود ٹریفک کیبن کا شیشہ بھی ٹوٹ گیامحکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ ترجمان کے مطابق شام اور رات کے وقت راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاوالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیرآباد، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، چنیوٹ، فیصل آباد، اوکاڑہ، قصور، خوشاب، نور پور تھل، لیہ، بھکر، میانوالی، بہاولنگر اور ڈیرہ غازی خان میں تیز آندھی کے ساتھ کہیں کہیں بارش اور گرج چمک کا امکان ہے،چک امرو میں 2نوجوان آسمانی بجلی گرنے سے جاں بحق جبکہ 3افراد زخمی ہو گئے،ریسکیوحکام کے مطابق ظفروال روڈ اور سنکھترا روڈ پر آسمانی بجلی گرنے سے 13 سالہ حنظلہ اور 17 سالہ محمد شاہزیب جاں بحق ہوئے۔گائوں خانووال شکرگڑھ میں دیوار گرنے سے 55 سالہ محمد شاہد زخمی ہو گیا جبکہ کرتارپور کے قریب سولر پلیٹ گرنے سے وقاص اور مجاہد زخمی ہوئے، قصور کے نواح بھسرپورہ میں آندھی کے باعث مسجد کی دیوار گھر کے صحن میں گر نے سیسوئے ہوئے 5 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں 70 سالہ حنیفاں بی بی ، 19 سالہ فاطمہ ، 30 سالہ بلال ، 14 سالہ ماریہ اور 40 سالہ صفیہ شامل ہیں، زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کے بعد مزید علاج کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور منتقل کر دیا گیا ہے۔