دوحہ(آئی این پی )مشرق وسطی انسٹی ٹیوٹ کے سینئر فیلو راس ہیرسن نے کہا ہے کہ اسرائیل اور ایران دونوں لبنان کو امریکہ پر دبا کیلئے استعمال کر رہے ہیں۔ الجزیرہ ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مشرق وسطی انسٹی ٹیوٹ کے سینئر فیلو راس ہیرسن نے کہا ہے کہ اسرائیل اور ایران دونوں لبنان کو امریکہ کے ساتھ اپنے سفارتی اور سیاسی معاملات میں دبا کے طور پر استعمال کر رہے ہیں