اسرائیل سے متعلق پالیسی قائداعظم کے نظریات کے مطابق ،امریکا سے تعلقات بہتری کی جانب گامزن ہیں، رضوان سعید
ڈیلاس(آئی این پی )امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہاہے کہ امریکا کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کوئی دبا ئونہیں، اسرائیل سے متعلق ہماری پالیسی قائداعظم کے نظریات کے مطابق ہے ۔امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلاس میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رضوان سعید شیخ نے کہاکہ امریکا سے تعلقات بہتری کی جانب گامزن ہیں جب کہ کرپٹو کرنسی میں سرمایہ کاری کے لیے پاکستان کے پاس وافر بجلی ہے۔