لاہور سمیت مختلف شہروں میں آندھی ‘بارش‘گرمی کازور ٹوٹ گیا

24گھنٹوں میں لاہور سمیت پنجاب کے متعدد اضلاع میںوقفے وقفے سے بادل برسیں گے:محکمہ موسمیات
لاہور،کراچی (آئی این پی )لاہور سمیت مختلف شہروں میں آندھی اور بارش کے باعث گرمی میں کمی ہوگئی‘گرمی سے تنگ شہریوں نے سکھ کا سانس لیا‘۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق  آئندہ 24گھنٹوں میں لاہور سمیت پنجاب کے متعدد اضلاع میںوقفے وقفے سے بادل برسیں گے  اور یہ سلسلہ  13 جون تک  جاری رہے گا۔محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، راولپنڈی، مری اور گردونواح میں بارش کی پیشگوئی کر دی۔اس کے علاوہ کرک شہر اور مضافات میں تیز ہوائو ں کے ساتھ بارش سے درجہ حرارت میں کمی آئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا، خیبرپختونخوا میں  بھی طوفانی بارشوں اور ژالہ باری کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن کے بالائی اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، چترال، دیر، سوات اور ایبٹ آباد میں بھی بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے، پشاور، مردان، نوشہرہ، کوہاٹ، بنوں اور ڈی آئی خان سمیت دیگر اضلاع میں آندھی اور بارش متوقع ہے