ہنگو میں قبر کی کھدائی کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے 3 افراد جاں بحق، 4 زخمی
لاہور(آئی این پی‘آن لائن )پنجاب کے مختلف شہروں‘اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں بارش نے گرمی کا زور توڑ دیا ، جڑواں شہروں میں آ ئندہ 24گھنٹوں میںمزید بارش کا امکان ہے۔ خیبر پختونخوا، کشمیر،جنوبی پنجاب،بالائی سندھ اور شمال مشرقی بلوچستان میں بھی تیز ہوائوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی توقع ہے۔خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو میں آسمانی بجلی گرنے سے 3 افراد جاں بحق، 4 زخمی ہو گئے۔واقعہ تھانہ کلایا کے علاقے میروبک میں پیش آیا جہاں اچانک قبر کھودنے کے دوران آسمانی بجلی گر گئی جس کی زد میں آکر 3 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔واقعے میں تین افراد زخمی بھی ہوئے جنھیں مقامی ہستال منتقل کردیا گیا