اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی اقبال آفریدی سائیکل پر پارلیمنٹ ہائوس پہنچ گئے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کو عوام کا کوئی خیال نہیں اور یہ صرف اپنے شارٹ فال پورے کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور اشیائے خور و نوش کی قیمتوں میں اضافہ عوام کو شدید مشکلات میں مبتلا کر رہا ہے۔ اقبال آفریدی نے اسے ظلم اور جبر قرار دیتے ہوئے کہا کہ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے دور حکومت میں کورونا کے دوران مہنگائی ضرور ہوئی لیکن عوام کو ریلیف دینے کی کوششیں بھی کی