اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)رواں سال دوران حج 18 پاکستانی حجاج انتقال کرگئے۔ذرائع وزارت مذہبی امور کے مطابق گزشتہ برس دوران حج 35 پاکستانی فوت ہوئے تھے ،رواں سال انتقال کرنے والوں میں 10 مرد اور 8 خواتین حجاج شامل ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ دوران حج وفات پانے والوں کی اکثریت بزرگ افراد کی ہے، پاکستانی حجاج کا انتقال ہارٹ اٹیک اور بیماری کے باعث ہوا جبکہ وفات پانے والے تمام افراد کو جنت البقیع میں سپرد خاک کیا گیا۔