ملزم امتیاز نے راستے میں روک کر فائرنگ کردی ، نصرت النساء نے موقع پردم توڑ دیا
لاہور (یواین پی) چوہنگ میں شوہر نے بیوی کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطاق مقتولہ کی شناخت نصرت النساء کے نام سے ہوئی جوکہ اپنی بیٹیوں کے ساتھ شاپنگ کے لیے جارہی تھی۔ملزم امتیاز نے راستے میں روک کر فائرنگ کردی جس سے مقتولہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملی۔ واردات کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شواہد اکٹھے کر کے فرار ملزم کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔