ملتان: بیٹے نے غصے میں باپ کو گولی مار کر قتل کردیا

مقتول کا بیوی سے تنازعہ چل رہا تھا، تلخ کلامی پر بیٹے نے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا
     ملتان(آئی این پی ) بیٹے نے غصے میں باپ کو گولی مار کر قتل کردیا، مقتول کا پہلی بیوی سے تنازعہ چل رہا تھا۔تفصیل کے مطابق ملتان میں ایم ڈی اے چوک کے قریب بیٹے نے فائرنگ کرکے باپ کو قتل کردیا۔پولیس نے بتایا کہ مقتول کا بیوی سے تنازعہ چل رہا تھا، مقتول اپنی بیوی سے ملنے آیا تھا، جس پر باپ بیٹے میں تلخ کلامی ہوگئی۔تلخ کلامی پر بیٹے نے باپ پرفائرنگ کردی جس سے مقتول موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے نشتر ہسپتال منتقل کر دیا اور پولیس تھانہ چہلیک نے موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔