ریاض(آئی این پی )سعودی عرب کے شہر طائف میں شوہر کی دوسری بیوی کے لیے پہلی بیوی نے قربانی دے کر مثال قائم کردی ۔خلیجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق نورا سالم الشمری نامی خاتون جو ماجد بلدہ الروقی کی پہلی بیوی ہیں، انہوں نے اپنی سوکن تغرید عوض السعدی کو جگر عطیہ کیا، دراصل تغرید عوض کئی عرصے سے ڈائیلیسز پر تھیں اور ان کے دونوں گردے ناکار ہوچکے تھے۔گردے خراب ہونے کے سبب تغرید کا جگر بھی سخت متاثر ہوا، ماجد نے بیوی کے علاج کے لیے امریکا تک کا سفر کیا لیکن وہ ناکام رہے آخر شوہر نے دوسری بیوی کو اپنا ایک گردہ دینے کا فیصلہ کیا۔اماراتی میڈیا کے مطابق اپنے شوہر کی قربانی دیکھتے ہوئے پہلی بیوی نورا نے اللہ کی رضا کے لیے اپنا 80 فیصد جگر سوکن کو عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ڈاکٹرز کے چیک اپ کے بعد دونوں کا خون میچ ہوگیا جس کے بعد کامیاب آپریشن کیا گیا۔