بہت ہوگیا، بس اب غزہ میں جنگ ختم کرو: ٹرمپ کی نیتن یاہو کو تنبیہہ

 فوجی دبائو برقرار رکھنا چاہیے،اسرائیلی وزیراعظم ، میں اب بھی ڈیل تک پہنچ سکتا ہوں،امریکی صدرکااصرار
واشنگٹن(آئی این پی ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامن نیتن یاہو پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ میں جنگ فوراً ختم کریں۔ اسرائیلی ٹی وی  رپورٹ کے مطابق دونوں رہنمائوں کے درمیان ہونے والی فون کال میں صدر ٹرمپ نے کہا میں چاہتا ہوں کہ تم جنگ ختم کرو۔ رپورٹ کے مطابق یہ بیان ایک امریکی صدر کی جانب سے غیر معمولی سخت موقف کا مظہر ہے۔ رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے نیتن یاہو کو بتایا کہ جنگ کا خاتمہ نہ صرف قیدیوں کے تبادلے بل کہ ایران اور سعودی عرب کے ساتھ سفارتی پیش رفت کے لیے بھی اہم ہے۔ انہوں نے کہا یہ صرف وائیٹ کوف کی ڈیل نہیں، دونوں ممکن ہیں۔ جنگ اپنی توانائی کھو چکی ہے، اب اسے ختم ہونا چاہیے۔خبررساں ادارے اکسیوس کے مطابق ٹرمپ نے اسرائیلی حملوں کی مخالفت کرتے ہوئے نیتن یاہو پر زور دیا کہ وہ ایران پر حملے کا آپشن فی الحال ختم کریں۔ ٹرمپ نے کہامیں نے مذاکرات ترک نہیں کیے۔ ایرانی ردعمل سخت ہو سکتا ہے، لیکن وہ دروازے بند نہیں کرے گا۔نیتن یاہو نے موقف اختیار کیا کہ اسرائیل کو فوجی دبائو برقرار رکھنا چاہیے، مگر ٹرمپ نے پھر اصرار کیا، میں اب بھی ڈیل تک پہنچ سکتا ہوں، اس لیے حملے کا آپشن ہٹا دو۔