پاکستان تب آزاد ہوگا جب عدلیہ آزاد ہوگی‘شعیب شاہین

 عدلیہ نے غلامی کا طوق قبول کر لیا ،جہاں قانون کی حکمرانی نہیں ہوگی وہاں کامیابی نہیں،وکیل پی ٹی آئی
اسلام آباد(آن لائن)تحریک انصاف کے وکیل شعیب شاہین نے کہا ہے کہ عدلیہ نے غلامی کا طوق قبول کر لیا ہے ‘پاکستان کی آزادی تب ہوگی جب عدلیہ آزاد ہوگی۔اسلام آباد میں ہائیکورٹ کے باہرمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے شعیب شاہین نے کہا کہ ہمیں آج کی تاریخ کھلی عدالت میں دی گئی تب بھی لوگ کہہ رہے تھے کے کوئی جج چھٹی کرے گا۔جھوٹ کے نظام نے بانی کو قید رکھا ہے‘جبر کے نظام کے پیچھے کیا اسٹیبلشمنٹ اور آپ ساتھ کھڑے نہیں ؟اگر نہیں ہوئے تو آپ بتا دیں آپ تو حافظ بھی ہیںظلم کے نظام کے ساتھ معاشرہ قائم نہیں رہ سکتا۔ جہاں قانون کی حکمرانی نہیں ہوگی وہاں کامیابی نہیں۔ کسان اور غریب آدمی کا جینا حرام ہوگیا ہے ‘آج 2 فیصد جی ڈی پی کی جھوٹی ترقی دکھائی جارہی ہے۔