شعیب شاہین کا نام سفری پابندی کی لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر سماعت ملتوی

 اسلام آباد(آئی این پی )اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین کا نام سفری پابندی کی فہرست سے نکالنے کی درخواست پر سماعت ملتوی کردی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے کیس کی سماعت کی،شعیب شاہین ذاتی حیثیت میں عدالت پیش ہوئے۔ نمائندہ ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ ہماری طرف سے شعیب شاہین کا نام کسی لسٹ میں نہیں۔نمائندہ پاسپورٹ آفس نے عدالت کو آگاہ کیا کہ شعیب شاہین کا نام غلطی سے لسٹ میں ڈالا گیا تھا جو اب کلیئر کردیا گیا ہے، شعیب شاہین کا پاسپورٹ ایکٹو کردیا گیا ہے، غلطی پر معافی چاہتے ہیں۔جسٹس ارباب محمد طاہر نے ریمارکس میں کہا کہ اگر نام دوبارہ کسی لسٹ میں الا گیا تو توہین عدالت ہوگی۔بعدازاں عدالت نے رہنما پی ٹی آئی شعیب شاہین کا نام سفری پابندی کی فہرست میں ڈالنے کیخلاف کیس کی سماعت 13 جنوری تک کیلئے ملتوی کر دی۔