اسلام آباد(آئی این پی ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسلام آباد الیکشن ٹریبونل سے متعلق اسلام آباد سے پی ٹی آئی کے امیدوار شعیب شاہین کی درخواست پر حکم امتناع جاری کردیا اور ان کی الیکشن پٹیشن کی حد تک ٹریبیونل کو کارروائی سے روک دیا۔ این اے 47 سے طارق فضل چوہدری ایم این اے بنے، ان کی کامیابی کو شعیب شاہین نے چیلنج کر رکھا ہے ، اس حکم کے بعد الیکشن ٹریبیونل باقی 2 حلقوں سے متعلق کارروائی کو آگے بڑھا سکے گا۔ الیکش