کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج کے 100انڈیکس میں 1571پوائنٹس کا اضافہ ہوا
کراچی (آئی این پی)وفاقی بجٹ کے اگلے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا۔ آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کے بعد بدھ کو پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا اور سرمایہ کار پراعتماد دکھائی دئیے۔کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج کے 100انڈیکس میں 1571پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 1لاکھ 23ہزار596پر پہنچ گیا۔کاروبار کے دوران مارکیٹ میں مزید تیزی دیکھنے میں آئی اور انڈیکس مجموعی طور پر 2101پوائنٹس اضافے سے 1لاکھ 24ہزار 126پر پہنچ گیا۔