کراچی(آئی این پی )پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ پر ریکارڈ قائم ہونے لگے، ہنڈرڈ انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ 62 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کر گیا۔ کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 2700 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 62 ہزار 153 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا