پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی برقرار:100انڈیکس بلندترین سطح پر پہنچ گیا

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ہنڈرڈ انڈیکس1300 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 29 ہزار 549کی سطح پر پہنچ گیا
کراچی(اے ایف بی) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ29ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 1300سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 29ہزار 549پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔واضح رہے کہ گذشتہ کاروباری روز کے اختتام پر مجموعی طور پر ہنڈرڈ انڈیکس 2572پوائنٹس کے اضافے کیساتھ ایک لاکھ 28ہزار 199پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔