پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس،تکنیکی بریفنگ نہ دینے پر صحافیوں کا واک آئوٹ

اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی وزیر  خزانہ محمد اورنگزیب کی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس  میں صحافیوں  نے تکنیکی بریفنگ نہ دینے پر احتجاجا ًواک آئوٹ کردیا۔ تفصیل کے مطابق  ایف بی آر کی جانب سے نئے مالی سال کے بجٹ کے حوالے سے پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس سے پہلے تکنیکی بریفنگ نہ دئیے جانے پر صحافیوں نے احتجاجا واک آئوٹ  کیا۔ پریس کانفرنس شروع ہوتے ہی فنانس بیٹ رپورٹرز اپنی نشستوں پر کھڑے ہو گئے اور احتجاج ریکارڈ کرایا۔