ویب ڈیسک: اسرائیل کی جانب سے غزہ پر حملوں کا سلسلہ شدت اختیار کر گیا ہے، عرب میڈیا کے مطابق آج صبح سے جاری فضائی اور زمینی حملوں میں مزید 60 فلسطینی شہید اور 180 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
شہداء میں وہ 27 نہتے فلسطینی بھی شامل ہیں جو امداد کے حصول کے لیے جمع ہوئے تھے، جنہیں اسرائیلی فورسز نے نشانہ بنایا۔رپورٹس کے مطابق گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی افواج نے غزہ پر 250 حملے کیے ہیں، جبکہ فوج کی 5 ڈویژن مختلف علاقوں میں پیش قدمی کر رہی ہیں۔واضح رہے کہ اسرائیلی حملوں میں نہ صرف رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے بلکہ امداد کے انتظار میں کھڑے افراد اور طبی عملے کو بھی بخشا نہیں جا رہا۔ انسانی حقوق کے عالمی ادارے اور اقوام متحدہ بارہا اسرائیل کو تنبیہ کر چکے ہیں کہ جنگی قوانین کے تحت انسانی امداد کے منتظر شہریوں کو نشانہ بنانا سنگین جرم ہے۔غزہ میں جاری بحران نے انسانی المیے کو شدید تر کر دیا ہے، خوراک، ادویات اور بنیادی ضروریات ناپید ہیں، جبکہ اسپتال زخمیوں سے بھر چکے ہیں۔ بین الاقوامی برادری کی جانب سے فوری جنگ بندی اور انسانی امداد کی فراہمی کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے۔