ملزم افتخار نے نشے سے منع کرنے پر اہلیہ مریم بی بی ،بیٹی ماہم اوربیٹے ابوبکر کو زخمی کیا اورفرار ہوگیا
لاہور(کرائم رپورٹر)ہنجروال کے علاقے میںنشے کی لت میں مبتلا شخص کا اپنی ہی فیملی پر حملہ، نشے سے منع کرنے پر بیوی، بیٹی اور بیٹے کو چھریاں مار دیں ۔پولیس کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کے لیے جناح ہسپتال منتقل کردیاگیا۔زخمیوں میں مریم بی بی، ماہم اور ابوبکر شامل ہیں۔ ماں اور بیٹے کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔حملے کے بعد ملزم افتخار موقع سے فرار ہوگیا۔ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔